لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب وقاص نذیرکے مطابق صوبہ بھر میں چرچز، عبادت گاہوں، پارکوں اور تفریحی مقامات کے باہر ٹریفک کے مئوثر اور منظم انتظامات کیے گئے ہیں۔چرچز میں آنے والے مسیحی شہریوں کی سہولت کے لیے خصوصی ٹریفک پلان نافذ کر دیا گیا ہے جبکہ سکیورٹی اور ٹریفک کے نظام کو ہائی الرٹ رکھنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔قائد اعظم ڈے اور کرسمس کے موقع پر صوبہ بھر میں 9 ہزار سے زائد ٹریفک افسران و اہلکاران ڈیوٹی پر مامور ہوں گے۔ رونگ پارکنگ کے خاتمے کے لیے لفٹرز چرچز اور تفریحی مقامات کے باہر موجود رہیں گے۔