ایس پی کینٹ نے چرچز کی سکیورٹی کا جائزہ لیا

گرجا گھروں کی چھتوں پر تعینات اہلکاروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت
لاہور (کرائم رپورٹر) ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا نے کینٹ ڈویڑن کے حساس گرجا گھروں کا دورہ کیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق ایس پی کینٹ نے گرجا گھروں کی سیکیورٹی کو چیک، الرٹ اور بریف کیا۔ ایس پی کینٹ قاضی علی رضا جوانوں کے ہمراہ فیلڈ میں موجود ہیں۔ ایس پی کینٹ قاضی علی رضا کے مطابق چرچز انتظامیہ کی مشاورت سے بھرپور حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔ تمام سرکل افسران اپنے اپنے علاقے میں سیکیورٹی انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں۔ گرجا گھروں کی چھتوں پر مامور اہلکار و افسران کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ دعائیہ تقریبات پر آنے والے شرکاء￿  کو سخت چیکنگ کے بعد داخلے کی اجازت دی جا رہی ہے۔ پارکنگ کو گرجا گھروں سے دور بنایا گیا ہے، سی سی ٹی وی کیمروں سے نگرانی بھی جاری ہے۔ مشکوک افراد، سامان، اطراف کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے، دعائیہ تقریبات کے اختتام تک اہلکار اپنی ڈیوٹی پوائنٹ پر موجود رہیں گے۔