ایک ہزار وارڈنز تعینات، اہم شاہراہیں کھلی رہیں گی، متبادل راستے دستیاب
لاہور (کرائم رپورٹر) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کے موقع پر لاہور ٹریفک پولیس نے خصوصی ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری کر دیا ہے۔ سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی کے مطابق سیکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کے لیے 2 ایس پیز، 6 ڈی ایس پیز، 9 انسپکٹرز اور ایک ہزار سے زائد ٹریفک وارڈنز ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔انہوں نے بتایا کہ ٹیموں کے روٹس اور متبادل راستوں پر اضافی نفری تعینات کی جائے گی تاکہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھی جا سکے۔ رانگ پارکنگ کے خاتمے اور ٹریفک کی بلا تعطل روانی کے لیے 10 فورک لفٹرز اور 5 بریک ڈائون گاڑیاں بھی مختص کی گئی ہیں۔سی ٹی او کے مطابق شائقین کرکٹ کی سہولت کے لیے قذافی اسٹیڈیم تک رسائی آسان بنانے کی غرض سے 4 پارکنگ اسٹینڈز مختص کیے گئے ہیں۔ مال روڈ، کینال روڈ، جیل روڈ اور مین بلیوارڈ گلبرگ سمیت اہم شاہراہیں ٹریفک کے لیے کھلی رہیں گی اور میچ کے دوران کسی بھی سڑک کو مکمل طور پر بند نہیں کیا جائے گا۔سید عبدالرحیم شیرازی نے کہا کہ ٹیموں کی آمد و رفت کے دوران سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر چند منٹ کے لیے متعلقہ سڑکوں پر ٹریفک روکی جا سکتی ہے، تاہم ٹیموں کی موومنٹ مکمل ہوتے ہی تمام ڈائیورشنز فوری طور پر کھول دی جائیں گی تاکہ شہریوں کو کم سے کم دشواری کا سامنا کرنا