ڈیٹا انٹری کے خانوں کا نہ ہونے سے قانونی پیچیدگی پیدا ہورہی ہیں
لاہور (کرائم رپورٹر)ایل ڈی اے اور پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے مشترکہ منصوبے میں تکنیکی رکاوٹیں، ایل ڈی اے ون ونڈو سیل پر آنے والے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے، ایل ڈی اے اور پی ایل آر اے کے درمیان شہریوں کی جائیدادوں کا ریکارڈ آن لائن کرنے کا منصوبہ شروع ہوا، ایل ڈی اے میں جائیداد کی ٹرانسفر کا ریکارڈ سوفٹ ویئر پلس پر بھی اپ لوڈ کیا جاتا، اس نظام میں تکنیکی مسائل، انٹرنیٹ کی عدم دستیابی سے مشکلات، سسٹم کے زیادہ تر آف لائن رہنے کی وجہ سے شہریوں اور ایل ڈی اے عملے کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، سسٹم آف لائن ہونے سے فائلوں کی تصدیق اور منتقلی کے عمل میں غیر ضروری تاخیر ہو رہی، پلس سسٹم کے کاغذات میں ایل ڈی اے کے مطابق ڈیٹا انٹری کے تمام ضروری خانے دستیاب نہیں، ڈیٹا انٹری کے خانوں کا نہ ہونے سے قانونی پیچیدگی پیدا ہورہیں، ریکارڈ کی اپ
لوڈنگ کی بجائے شہریوں کو مزید مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا۔