لاہور(خصوصی رپورٹ)پنجاب فوڈ اتھارٹی میں کرسمس کے موقع پر مسیحی ملازمین کے لیے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے شرکت کی، ملازمین سے ملاقات کی، انہیں کرسمس کی مبارکباد دی اور کیک کاٹا۔عاصم جاوید نے کہا کہ ہم سب پہلے پاکستانی ہیں اور اس کے بعد کسی کمیونٹی سے تعلق رکھتے ہیں اور تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والے شہری برابر کے حقوق رکھتے ہیں۔