گائوں3چودہ ایل کی رہائشی دو بیوہ خواتین حلیمہ اور نجمہ متاثر ہوئیں
کسووال (نمائندہ خصوصی)نامعلوم چور کسووال کے نواحی گائوں میں دو گھروں سے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات، نقدی، پارچا جات اور قیمتی اشیاء چراکر لے گئے۔ذرائع کے مطابق کسووال کے نواحی گائوں3چودہ ایل کی رہائشی دو بیوہ خواتین حلیمہ بی بی اور نجمہ بی بی کے گھروں میں نامعلوم چور اہل خانہ کی عدم موجودگی میں داخل ہو ئے اور کمروں کے تالے توڑ کرلاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات،لاکھوں روپے نقدی،کپڑے،برتن،برقی واٹر پمپ ،گندم و دیگر پارچاجات چوری کرکیفرار ہوگئے۔اہل دیہہ کے مطابق بیوہ نجمہ بی بی کینسر کی مریضہ ہے اور لاہور ہسپتال میں داخل ہے ،نامعلوم چوروں نے دونوں گھروں سے 5لاکھ روپے مالیت کے گھریلو پارچاجات چرا ئے۔