دکانوں و گھروں کا صفایا :2 رکنی گینگ گرفتار

پولیس نے سرغنہ عاصم عرف گنجے اور ساتھی عثمان  کے فرار کی کوشش ناکام بنا دی
لاہور(کرائم رپورٹر)شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نقب زنی کی واردات کے ملزم کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرکے تالے توڑ کر دکانوں اور گھروں کا صفایا کرنے والا دو رکنی نقب زن گینگ کوگرفتار کرلیا۔ملزمان بند دکانوں اور گھر والوں کی غیر موجودگی نقب زنی کرتے اور مال مسروقہ لیکر رفو چکر ہو جاتے تھے۔ شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے سرغنہ عاصم عرف گنجے کو ساتھی عثمان سمیت گرفتار کر لیا۔ملزمان کے قبضہ سے ڈیڑھ لاکھ کی نقد رقم اور آلہ نقب زنی سمیت دیگر سامان برآمد کرلیا گیا ۔دوران گرفتاری ملزمان نے بھاگنے کی ناکام کوشش کی ۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ۔