تالے توڑ کر گھروں اور دکانوں کا صفایا کرنے والا گینگ گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) چوکی اکرم پارک پولیس نے تالے توڑ کر گھروں اور دکانوں کا صفایا کرنے والا دو رکنی گینگ گرفتار کر لیا۔ ترجمان کے مطابق پولیس نے گھر والوں کی غیر موجودگی نقب زنی کرکے مال مسروقہ لیکر رفو چکر ہونے والے ملزموں عدیل عرف ببلو اور علی حسن کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے آلہ نقب زنی ،موبائل فونز،نقدی، بجلی کے تار اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کر لیا۔