ساہیوال( خصوصی رپورٹ) ساہیوال میں چور محکمہ پراسیکیوشن کے ملازم کے گھرسے ایل سی ڈی ،طلائی زیورات، نقدی اورپارچہ جات چراکرفرار ہوگئے۔ محکمہ پراسیکیوشن کا ملازم حق نواز بچوں کے ہمراہ محلہ راجپورہ گلی نمبر 3میں واقع اپنے مکان کو تالے لگا کر گائوں 139/9-Lگیا تو پیچھے سے نامعلوم چور گھرکے تالے توڑ کر اندر گھسے اور تلاشی لیکر گھر سے ایل سی ڈی ،طلائی ٹاپس، ہزاروں نقدی ،ان سلے 20سوٹ مالیتی 2لاکھ 4ہزار روپے چراکرلے گئے۔ حق نواز اگلے روز گھر واپس پہنچا تو گھرکے تالے ٹوٹے اور گھرمیں سامان بکھراپڑا تھا۔ پولیس تھانہ غلہ منڈی نے حق نواز کی رپورٹ پر نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔