دکانوں اور گھروں کا صفایا کرنے والا گینگ گرفتار

ملزمان کے قبضہ سے نقد رقم اور آلہ نقب زنی سمیت موٹر سائیکل برآمد  
 لاہور(کرائم رپورٹر)شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تالے توڑ کر دکانوں اور گھروں کا صفایا کرنے والا دو رکنی نقب زن گینگ کوگرفتار کرلیا پولیس کے مطابق ملزمان بند دکانوں اور گھر والوں کی غیر موجودگی نقب زنی کرتے اور مال مسروقہ لیکر رفو چکر ہو جاتے تھے ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں واردات کرنے کے بعد فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے سرغنہ وارث کو ساتھی مبارک سمیت گرفتار کر لیا۔ملزمان کے قبضہ سے نقد رقم اور آلہ نقب زنی سمیت موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی دوران گرفتاری ملزمان کی بھاگنے کی ناکام کوشش پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ایس پی سٹی بلال احمد نے متحرک نقب زنوں کی بروقت گرفتاری کرنے پر ایس ایچ او شاہدرہ ٹاؤن اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ایس پی سٹی بلال احمدکے مطابق انسداد جرائم کے حوالہ سے کڑی نگرانی کی جا رہی ہے