گھروں اور ہوسٹلز کا صفایا کرنے والی گداگر خاتون گرفتار،مقدمہ درج

 خاتون نازیہ بی بی  نے اچھرہ شیر شاہ کالونی میں گھر سے نقدی چوری کی تھی،سامان برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر)اچھرہ پولیس نے گھروں اور ہوسٹلز کا صفایا کرنے والی گداگر خاتون کو گرفتار  کر لیا ترجمان کے مطابق چھرہ پولیس نے ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے  بھیگ مانگنے کے بہانے گھروں اور ہوسٹلز میں ریکی کرکے  نقدی، موبائل فون اور دیگر سامان چوری کرنے والی خاتون نازیہ بی بی کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا پولیس کا کہنا ہے کہ چند روز قبل ملزمہ نے اچھرہ شیر شاہ کالونی میں واقع گھر سے نقدی چوری کی تھی۔