قصور ،منشیات فروش ڈیڑھ کلو چرس سمیت گرفتار

قصور(خصوصی رپورٹ)قصور میں خصوصی مہم کے دوران منشیات فروش ڈیڑھ کلو چرس سمیت دھر لیا گیا۔ایس ایچ او تھانہ بی ڈویڑن قصور محمداسلم بھٹی نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈا ئون کے دوران خفیہ اطلاع ملنے پر لہریاں والے قبرستان سے محلہ رکن پورہ قصور کے رہائشی منشیات فروش جاوید عرف پولیسیا ولد اصغر علی انصاری کو 1400 گرام چرس سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس مصروف کارروائی ہے۔