ٹرالی کو ٹکر، موٹرسائیکل سوار شوہر جاں بحق، بیوی زخمی

 پاکپتن میں بونگہ حیات روڈ پر خراب کھڑی ٹرالی کو موٹرسائیکل عقب سے ٹکرائی
 35 سالہ اللہ یار موقع پر ہی دم توڑ گیا، نسیم بی بی شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل 
پاکپتن (خصوصی رپورٹ)پاکپتن میں بونگہ حیات سیکندر چوک روڈ پرخرابی کے باعث کھڑی ٹرالی کو عقب سیموٹرسائیکل جاٹکرائی، جس کے نتیجے میں شوہر موقع پر ہی جاں بحق، بیوی شدید زخمی ہوگئی۔ ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر لاش اور زخمی خاتون کو ہسپتال منتقل کر دیا۔جاں بحق شخص کی شناخت 35 سالہ اللہ یار ولد بشیر جبکہ زخمی خاتون کی شناخت 28 سالہ نسیم بی بی زوجہ اللہ یار کہ نام سے ہوئی جو چک65 کے رہائشی ہیں۔