جاں بحق افراد کی عمریں 45 اور 55 سال کے درمیان، پولیس نے لاشیں مردہ خانے منتقل کردیں
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے کاہنہ میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں دو موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگئے ریسکیو ذرائع کے مطابق ایک ٹریکٹر ٹرالی نے موٹرسائیکل سوار نوجوانوں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں دونوں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئیریسکیو حکام کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور کارروائی کا آغاز کیاحادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 50 سالہ رمضان ولد یوسف اور 45 سالہ نظیر ولد یاسین کے نام سے ہوئی ہیدونوں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے تھے ضروری کارروائی کے بعد لاشوں کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا پولیس نے مزید کارروائی شروع کر دی