خانیوال (خصوصی رپورٹ) تھانہ صدر کے علاقے اڈا میر شاہ میں تیز رفتار ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے بیوی جاں بحق ، شوہر زخمی ہوگیا،حادثے میں نازیہ بی بی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی جبکہ اس کا خاوند عباس شدید زخمی ہوا۔ذرائع کے مطابق میاں بیوی اپنے گھر 170 دس آر جا رہے تھے کہ اسی دوران تیز رفتاری سے آنے والے ٹرک نے ان کی موٹر سائیکل کو کچل دیا۔ ٹرک ڈرائیور حادثے کے بعد موقع سے فرار ہو گیا۔ریسکیو ٹیم نے فوری طور پر زخمی شخص عباس کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا، جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ٹرک ڈرائیور کی گرفتاری کے لیے کوششیں تیز کر دی گئی ہیں