شریف پورہ کا رہائشی 32 سالہ وقاص موٹرسائیکل پر جا رہا تھا تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے ٹکر مار دی
لاہور (کرائم رپورٹر) لاہور کے علاقے مناواں میں بھینی انڈر پاس کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار سڑک پر جا رہا تھا کہ اچانک پیچھے سے آنے والی تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے ٹکر مار دی۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 32 سالہ وقاص کے نام سے ہوئی ہے جو شریف پورہ کا رہائشی تھا۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر مردہ خانے منتقل کر دیا جبکہ حادثے کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔ واقعہ کے بعد ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا جس کی تلاش کے لیے کوششیں جاری ہیں۔