موٹرسائیکل سوار 35سالہ فیاض ٹکر سے زخمی، زخموں کی تاب نہ لاتے چل بسا، ڈرائیور فرار
لاہور(کرائم رپورٹر)برکی کے علاقے ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے 35سالہ موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا بتایا گیا ہے کہ حادثہ برکی کے علاقے میں پیش آیاجہاں ٹریکٹر ٹرالی نے موٹرسائیکل سوار 35سالہ فیاض کو ٹکر مار کر زخمی کر دیا جس کے باعث 35سالہ فیاض زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جاں بحق ہوگیا ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کرتے ہوئے لاش کو قبضہ میں لیکر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے میں منتقل کردی پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت 35 سالہ فیاض کے طور پر کی گئی ہے۔پولیس نے مزید کارروائی شروع کردی