ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر، موٹرسائیکل سوار باپ جاں بحق، بیوی اور بچے زخمی

قصور (خصوصی رپورٹ) دربار شیخ علم دین شہید کے قریب ٹریکٹر ٹرالی اور موٹرسائیکل میں ٹکر کے نتیجے میں ایک خاندان کے تین افراد زخمی جبکہ ایک شخص موقع پر جاں بحق ہوگیا۔عاطف اپنی بیوی مبین بی بی اور دو بچوں چار سالہ حنان اور تین سالہ اعزقہ کے ساتھ موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ دربار شیخ علم دین کے قریب سامنے سے آنے والی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گیا۔ حادثے کے نتیجے میں عاطف موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کی بیوی اور دونوں بچے زخمی ہو گئے۔