چور ،ڈاکو بے لگام،شہری پریشان

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان چھین لیا گیا۔ذرائع کے مطابق شالیمار میں دلاور سے 1لاکھ 70ہزار روپے اور موبائل فون۔مصطفی آباد میں عبدالخالق سے 1 لاکھ 65 ہزار روپے اور موبائل فون،شفیق آباد میں مقدس سے 1 لاکھ 55 ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان۔رائے ونڈ میں انوار سے1 لاکھ 45 ہزار روپے اور موبائل فون،وحدت کالونی میں الطاف سے 1لاکھ 35 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون،مستی گیٹ میں مکرم سے 1 لاکھ 25 ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔غازی آباد اور نشترکالونی سے گاڑیاں جبکہ ملت پارک بادامی باغ اور سول لائنز سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔