شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ذرائع کے مطابق لیاقت آباد میں ثاقب سے 1لاکھ 50 ہزار روپے اور موبائل فون, بھاٹی گیٹ میں ندیم سے 1لاکھ 35روپے اور موبائل فون.غازی آباد میں ادریس سے1 لاکھ 30ہزار روپے اور موبائل فون,گوالمنڈی میں غفور سے 1لاکھ25 ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا.جنوبی چھاونی اور شاہدرہ ٹاون سے گاڑیاں جبکہ نشترکالونی لوہاری اور اچھرہ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔