باغبانپورہ سلامت پورہ میںشہری گلریز کو گولی مار دی،ڈیفنس اور مانگا منڈی سے گاڑیاں ، موٹرسائیکلیں چوری
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈکیتی مزاحمت پر شہری زخمی دیگر وارداتوں میں ڈاکوئوں نے شہریوں سے لاکھوں روپے کی نقدی طلائی زیورات موبائل فون موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان چھین لیا ذرائع کے مطابق باغبانپورہ سلامت پورہ میں ڈکیتی واردات کیدوران مزاحمت پرشہری گلریز زخمی ہوگیاڈاکوؤں نیپرائیویٹ کمپنی کی گاڑی سیکیش چھیننے کی کوشش کی،مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے ڈرائیور کو زخمی کر دیا،واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی،فوٹیج کے مطابق ڈاکوؤں نے واردات کی اور باآسانی فرار ہو گئے پولیس نے موقع پر پہنچ کر ضروری کارروائی شروع کر دی جبکی لاری اڈا میں غضنفر سے 1لاکھ 60 ہزار روپے اور دیگر سامان,گرین ٹاون میں دانیال سے1لاکھ 50ہزار روپے اور موبائل فون، نشترکالونی میں اویس سے1 لاکھ 45ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان۔اچھرہ میں عمران سے1 لاکھ 40 ہزار روپے اور موبائل فون،اسلام پورہ میں رزاق سے 1لاکھ 30ہزار روپے نقدی اور موبائل فون،مزنگ میں خرم سے 1 لاکھ 25ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا.ڈیفنس اور مانگا منڈی سے گاڑیاں جبکہ بھاٹی گیٹ وحدت کالونی اور شالیمار سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔