لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا تفصیلات کے مطابق گڑھی شاہو میں رفاقت سے 3لاکھ 35 ہزار روپے اور موبائل فون, نواب ٹاون میں عمر سے 3لاکھ 22ہزار روپے اور موبائل فون, شفیق آباد میں نسیم سے 3لاکھ روپے اور موبائل فون,باغبانپورہ میں اخلاق سے 2لاکھ 52ہزار روپے اور موبائل فون, انارکلی میں کاشف سے 2لاکھ 37ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔گلشن راوی اور مغل پورہ سے گاڑیاں جبکہ شادباغ لوہاری اور سرور روڈ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔