لاہور میں چور،ڈاکو بے لگام،شہری پریشان،پولیس ناکام

شہریوں سے لاکھوں روپے ،زیورات موبائل سمیت دیگر سامان لوٹ لیا
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران  شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیاگیا تفصیلات کے مطابق سبزہ زار میں ضیا سے 4لاکھ 30ہزار روپے اور موبائل فون,نصیر آباد میں نادر سے 4لاکھ 10 ہزار روپے اور موبائل فون، نواب ٹاون میں حنیف سے 4لاکھ روپے اور موبائل فون، ریس کورس میں منصور سے 3لاکھ 85ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔ رائے ونڈ اور باغبانپورہ سے گاڑیاں جبکہ لاری اڈا مناواں اور شادمان سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔