اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)یوٹیلیٹی سٹورز کے ڈیلی ویجز ملازمین کی کم سے کم ماہانہ تنخواہ 37ہزار روپے مقرر کردی گئی، یو ایس سی کے ڈیلی ویجز ملازمین کی کم سے کم یومیہ اجرت 1427روپے کردی گئی۔ ذرائع یوٹیلیٹی سٹورز کے مطابق اس سے قبل یوٹیلیٹی سٹورز کے ڈیلی ویجز ملازمین کی کم سے کم ماہانہ تنخواہ 32ہزار روپے اور یومیہ اجرت 1231روپے تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیلی ویجز ملازمین کی یومیہ اجرت میں 196 روپے تک اضافہ ہوجائے گا، میٹرک، انڈر میٹرک ملازمین کی یومیہ اجرت میں 196روپے بڑھ جائے گی۔ ایف اے، ایف ایس سی، ڈی کام، ڈرائیورز کی یومیہ اجرت میں 115 روپے کا اضافہ ہوگا جبکہ بی اے اور بی ایس سی ملازمین کی یومیہ اجرت 19 روپے بڑھ جائے گی۔