لاہور (کرائم رپورٹر)یوٹیلیٹی سٹورز کی ورکرز یونین نے ڈیلی ویجز ملازمین کی برطرفیوں کیخلاف آج احتجاجی مظاہرے کا اعلان کردیا۔ ورکر یونین کی جانب سے اعلان میں کہا گیا ہے کہ برطرفیوں کے خلاف ملک بھر میں احتجاج ہوگا اور مطالبات پورے نہ ہونے پر دھرنا دیا جائے گا۔ اسلام آباد زون کے ملازمین آج یو ایس سی ہیڈ آفس کے باہر مظاہرہ کریں گے جبکہ باقی ملازمین اپنے اپنے زونز اور ریجنز میں مظاہرہ کریں گے۔سیکرٹری جنرل نیشنل ورکرز یونین راجا مسکین نے کہا کہ برطرفیوں کے خلاف حکم امتناعی کے لیے عدالت سے رجوع کریں گے۔ ایک ڈیلی ویجر جنید قریشی نے دلبرداشتہ ہو کر خود کشی کرلی، ایف آئی آر حکومت اور انتظامیہ کے خلاف درج کرانے کی کوشش کرینگے۔