پشاور : ڈیلی ویجز ملازمین کی تنخواہیں، مستقل ملازمین کے ساتھ ہی پراسیس کی جائیں گی

 یومیہ اجرت پر ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کا طریقہ کار سرکاری احکامات کے ذریعے واضح کیا گیا ہے
پشاور(آئی این پی) کیپٹل میٹرو پولیٹن گورنمنٹ پشاور نے ڈیلی ویجز ملازمین کے لئے بڑا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت اب ان کی تنخواہیں، مستقل ملازمین کے ساتھ ہی پراسیس کی جائیں گی۔ اس سے متعلق میٹرو پولیٹن گورنمنٹ پشاور سے آفس آرڈر بھی جاری کر دیا گیا ہے جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ ڈیلی ویجز ملازمین کی تنخواہیں ہر ماہ مستقل ملازمین کی تنخواہوں کے ساتھ ہی پراسیس کی جائیں۔ یومیہ اجرت پر کام کرنے والے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کا طریقہ کار باقاعدہ سرکاری احکامات کے ذریعے واضح کیا گیا ہے۔ پرنسپلز کی سفارشات پر ڈیلی ویجز ملازمین کی تنخواہیں پراسیس کی جائیں گی۔ اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل نے متعلقہ پرنسپلز، فنانس سیکشن، اسٹیبلشمنٹ اسسٹنٹ کو احکامات پر من و عن عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایات کی ہیں۔