ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کرنے کی اچھی سفارش ہے :عالیہ کامران

اسلام آباد(آن لائن ) قومی اسمبلی کے اجلاس میں سینیٹ کی جانب سے بجٹ پر بھیجی گئی سفارشات پر بحث کا آغاز کرتے ہوئے رکن اسمبلی عالیہ کامران نے کہا کہ ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کرنے کی اچھی سفارش ہے ،سولر پینل پر ٹیکس واپس لینے کی سفارش بھی اچھی ہے ،کم از کم اجرت 37 ہزار کے بجائے 50 ہزار ہونی چاہئے ،ٹیکنیکل ایجوکیشن بہت ضروری ہے ،بجلی کے بلوں پر پہلے 200 یونٹس پر ٹیکس نہیں ہونی چاہئے