حکومت عوام کو ریلیف دینے ناکام ہوچکی ، مہنگائی میں کمی کے دعوے جھوٹ ہے
یہ وقت بتائے گا وزیراعظم کون بنے گا اور کس کو ہٹایا جائے گا؟ رہنما پی پی کی پریس کانفرنس
فیصل آباد (آئی این پی)پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما وایم این اے سید علی موسی گیلانی نے کہا ہے یوٹیلیٹی سٹورز کے تین ہزاد سے زائد ڈیلی ویجز ملازمین کی برطرفی ہرگز قبول نہیں،حکومت عوام کو ریلیف دینے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے مہنگائی میں کمی کے حکومتی دعوے جھوٹ ہے پیپلزپارٹی اہل جفاء سے وفا کی امید نہیں رکھتی، یہ وقت بتائے گا کہ وزیراعظم کون بنے گا اور کس کو ہٹایا جائے گا؟عوام میں کون کتنا مقبول ہے اور یوتھ کا پسندیدہ لیڈر کون ہے عوام پاکستان جانتی ہے پیپلز پارٹی نے کبھی صوبائیت کا کارڈ نہیں کھیلا اور نہ ہی فرضی منصوبوں پر بڑھکیں مارتی ہے نیز اپنے محسنوں سے کبھی بے وفائی کرتی ہے اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیصل آباد میں پیپلزپارٹی کی ٹکٹ ہولڈر سدرہ سعید بندیشہ کے ڈیرے پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔سید علی موسی گیلانی نے کہا شاہ سے زیادہ شاہ کی وفادار بننے والی وزیراطلاعات عظمی بخاری صاحبہ!جس کی آج آپ نئی ترجمان بنی بیٹھی ہیں وہ جماعت احسان فراموشی میں ثانی نہیں رکھتی،ن لیگ جب اقتدار میں ہوتی ہے تو گریبان پکڑتی ہے جب مشکل میں ہوتی ہے تب پائوں پکڑتی ہے لیکن ہماری پارٹی عوام اور اپنے مخالفوں سے ایسا سلوک نہیں کرتی