وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کے ڈیلی ویجز ملازمین کی مستقلی کیلئے کمیٹی قائم

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کے ڈیلی ویجز ملازمین  کی مستقلی کے معاملے پر وزیراعظم نے کمیٹی تشکیل دے دی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کے ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کرنے کے معاملے پر کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ذرائع کے مطابق وزارت تعلیم کی جانب سے سمری بھیجے جانے پر کمیٹی تشکیل دی گئی، ہے۔ اس وقت گریڈ ایک سے 14 کا نان ٹیچنگ اسٹاف گزشتہ کئی برس سے کام کررہا ہے جب کہ گریڈ 16-17 کے اساتذہ بھی مستقلی کے منتظر ہیں۔