جی ایچ کیو حملہ کیس: 2مفرور ملزمان کے اشتہار جاری

راولپنڈی(خصوصی رپورٹ )انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں 2مفرور ملزمان کے اشتہار جاری کردئیے۔اشتہار انسداد دہشتگری کی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے جاری کیے، اشتہار شہیر سکندر اور محمد عاصم کے جاری کیے۔عدالت نے ملزمان کو 24 جنوری تک پیش ہونے کا حکم جاری کیا، ملزمان کی جانب سے سرنڈر نہ کرنے پر ان کو اشتہاری قرار دیدیا جائے گا۔پراسیکوٹر سید ظہیر شاہ نے کہا کہ اشتہاری قرار دینے کے بعد جائیداد کی قرقی کا عمل بھی شروع کر دیا جائے گا۔