راولپنڈی (آن لائن) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نے تحریک انصاف کے سابق چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت دیگر ملزمان کے خلاف جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کسی کاروائی کے بغیر 7 اپریل تک ملتوی کردی ہے جبکہ سابق چیئرمین سے جیل میں وکلا کی فوری ملاقات کی درخواست پر پراسیکیوشن سے جواب طلب کرلیا ہے گزشتہ روز سماعت کے موقع پر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید سمیت دیگر ملزمان عدالت پیش ہوئے جہاں پر عدالت نے ملزمان کو حاضری کے بعد جانے کی اجازت دے دی