شاہ محمود قریشی سمیت 120 ملزمان کے خلاف جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ملتوی

راولپنڈی(آن لائن)انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نے تحریک انصاف کے سابق چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت 120 ملزمان کے خلاف جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کسی کاروائی کے بغیر 30 جون تک ملتوی کردی گزشتہ روز سماعت کے موقع پر مقدمہ میں نامزد بعض ملزمان عدالت میں پیش ہوئے اس موقع پر سپیشل پراسیکیوٹر ظہیر شاہ کی سربراہی میں پراسیکیوشن ٹیم بھی عدالت میں موجود تھی جبکہ عدالتی حکم پر اڈیالہ جیل سے سابق چیئرمین کو بذریعہ ویڈیو لنک پیش کیا جانا تھا تاہم عدالت نے پیش ہونے والے ملزمان کی حاضری کے بعد انہیں جانے کی اجازت دے دی اور مقدمہ کی سماعت کسی کاروائی کے بغیر 30 جون تک ملتوی کر دی یاد رہے کہ جی ایچ کیو حملہ کیس کا مقدمہ راولپنڈی کے تھانہ آر اے بازار میں درج ہے جس میں سابق چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ کے علاوہ سابق وفاقی و صوبائی وزرا، اراکین اسمبلی، پارٹی قیادت اور کارکنوں سمیت 120 سے زائد ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے