شاہ محمود قریشی ودیگر ملزمان کے خلاف جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ملتوی

راولپنڈی (آن لائن) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نے تحریک انصاف کے سابق چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت دیگر ملزمان کے خلاف جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ایک بار پھر کسی کاروائی کے بغیر 24 مارچ تک ملتوی کردی ہے گزشتہ روز سماعت کے موقع پر مقدمہ میں نامزد سابق وزرا و اراکین اسمبلی اور پارٹی رہنماؤں سمیت دیگر ملزمان بھی موجود تھے تاہم مقدمہ کی مزید کاروائی نہ ہو سکی اور عدالت نے ملزمان کو حاضری کے بعد جانے کی اجازت دے دی کیس کی مزید سماعت 24 مارچ کو ہوگی