راولپنڈی (آن لائن) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نے تحریک انصاف کے سابق چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت 120 سے زائد ملزمان کے خلاف جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کسی کاروائی کے بغیر 13 اگست تک ملتوی کردی ہے گزشتہ روز سماعت کے موقع پر سابق چیئرمین کے وکیل محمد فیصل ملک عدالت میں موجود تھے تاہم عدالت نے دیگر شریک ملزمان کو حاضری لگا کر عدالت سے جانے کی اجازت دیتے ہوئے مقدمے کی سماعت بغیر کسی کاروائی کے 13 اگست تک ملتوی یاد رہے کہ جی ایچ کیو حملہ کیس کا مقدمہ تھانہ آر اے بازار میں درج ہے