جی ایچ کیو حملہ کیس : 47 اشتہاری ملزمان کی سزاؤں پر عملدرآمد کیلئے حکم نامہ جاری

راولپنڈی (آن لائن) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں سزا پانے والے 47 اشتہاری ملزمان کی سزاؤں پر عملدرآمد کیلئے حکم نامہ جاری کردیا ہے اس حوالے سے عدالت نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سمیت متعلقہ ڈپٹی کمشنروں کو ملزمان کی جائیداد ضبط کرنے کے لئے ہدایات جاری کردیں