آئی جی پنجاب کی پولیس فورس کو شاباش

 لاہور(کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے صوبہ بھر میں قائد اعظم ڈے اور کرسمس پر فول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنانے پر پولیس فورس کو شاباش دی ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ پولیس افسران و اہلکار لاہور سمیت صوبہ بھر میں ہائی الرٹ رہے اور تمام آپریشنل یونٹس نے بہترین کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے شہریوں کو قائداعظم ڈے اور کرسمس کی خوشیاں منانے کیلئے مکمل پرامن ماحول فراہم کیا۔ مسیحی عبادت گاہوں، آبادیوں، پارکوں، تفریحی مقامات پر فیملیز اور خواتین کو بھرپور تحفظ فراہم کیا گیا۔ بانی پاکستان قائداعظم ڈے کی تقریبات کو بھی فول پروف سکیورٹی فراہم کی گئی۔ کانسٹیبل سے ایڈیشنل آئی جی رینک تمام افسران و اہلکار ستائش کے مستحق ہیں۔