ڈی آئی جی فیصل کامران کی جلوس کے پرْامن اختتام پر پولیس افسران وجوانوں کو شاباش

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے21 رمضان /یوم شہادت حضرت علی ؓ کے مرکزی جلوس کے پرْامن اختتام پر پولیس افسران وجوانوں کو شاباش دی۔ انہوں نے جوانوں کی سو فیصد حاضری، نفری کے بہترین رسپانس پر ایس ایس پی آپریشنز جبکہ بہترین پلاننگ، مختلف ڈیپارٹمنٹ سے مسلسل رابطہ رکھنے پر ایس پی سیکورٹی کو شاباش دی۔ فیصل کامران نے کہا کہ گزشتہ سالوں کی نسبت اس سال یوم شہادت حضرت علی? سیکورٹی کے حوالے سے بڑا چیلنج تھا۔الحمدللہ لاہور پولیس کی محنت، بلند حوصلہ اور فرض شناسی مثالی رہی۔انہوں نے کہا کہ پولیس جوان ہر موقع پر بہترین کام کر کے سر فخر سے بلند کرتے ہیں۔جرائم کی بیخ کنی کے ساتھ شہریوں کی ہر موقع پر حفاظت یقینی بنانا ہمارا فرض ہے۔