امن و امان:سربراہ لاہور پولیس کی فورس کو شاباش

لاہور(کرائم رپورٹر)سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ نے عاشورہ ِ محرم کے پرْامن انعقاد پرفورس کو شاباش دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ لاہور پولیس کے تمام یونٹس نے شاندار ٹیم ورک سے عاشورہِ محرم کے پْرامن انعقاد کو یقینی بنایاہے۔انہوں نے بہترین سکیورٹی انتظامات پر افسران اور جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کے افسران اور جوان شہریوں کے تحفظ کیلئے شب و روز فیلڈمیں خدمات انجام دیتے رہے۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہ عاشورہِ محرم کے دوران قیامِ امن کیلئے علماء￿  کرام، امن کمیٹیوں، لائسنس ہولڈرز، رضاکاران،منتظمین جلوس و مجالس،اہل ِلاہور اورذرائع ابلاغ کے نمائندوں کا کردار قابل ِ تحسین ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام اداروں کی مشترکہ کاوشوں اور انتھک محنت سے عاشورہِ محرم پرْ امن گذرا۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ محکمہ پولیس نے ضلعی انتظامیہ،پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی سمیت تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ ٹیم کے طور پر کام کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ عاشورہِ محرم کے پْرامن انعقاد کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کا تعاون لائق ِ تحسین ہے۔