ضمنی انتخابات کا پرامن انعقاد ،آئی جی ڈاکٹر عثمان انور کی پولیس فورس کو شاباش

لاہور(کرائم رپورٹر)ضمنی انتخابات کے پرامن انعقاد پرآئی جی پنجاب نے پولیس فورس کو شاباش دی آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا پنجاب پولیس نے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنائے۔بہترین کوآرڈینیشن سے ضمنی انتخابات کا پرامن انعقاد ممکن ہوا۔رینجرز، پاک فوج سمیت تمام اداروں کے تعاون پر شکر گزار ہیں۔آئی جی پنجاب عثمان انور نے کہا ووٹرز نے آزادانہ فضا، محفوظ ماحول میں حق رائے دہی استعمال کیا۔حالات مجموعی طور پر پرامن رہے، کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ڈولفن، پولیس ریسپانس یونٹ، ایلیٹ ٹیموں نے مؤثر پٹرولنگ یقینی بنائی۔پولیس، ٹریفک، سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی وتمام یونٹس شاباش کے مستحق ہیں۔بہترین معاونت پر شہریوں، ذمہ دارانہ کوریج پر میڈیا کا کردار سراہتے ہیں۔