پاکستان کے سابق کرکٹر شعیب ملک اور اداکارہ ثناء جاوید کے ہاں پہلے بچے کی متوقع پیدائش کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔
میڈیا رپورٹس اور سوشل میڈیا ویڈیوز میں یہ افواہیں شدت اختیار کر رہی ہیں کہ دونوں بہت جلد والدین بننے والے ہیں۔شعیب ملک پہلے سے ایک بیٹے اذہان مرزا ملک کے والد ہیں، اور اب دوسری مرتبہ والد بننے کی توقع کی جا رہی ہے۔ اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی ہے جس میں ثناء جاوید کھانے کی مخصوص اشیاء کو دیکھ کر متلی محسوس کرتی نظر آئیں، جس سے مداحوں نے اندازہ لگایا کہ وہ ماں بننے والی ہیں۔بھارتی میڈیا نے بھی اس خبر کو نمایاں طور پر شائع کیا ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ شعیب ملک اور ثناء جاوید بہت جلد اپنے پہلے بچے کا استقبال کرنے والے ہیں۔
تاہم، دونوں شخصیات نے ابھی تک ان خبروں کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔مداحوں کی جانب سے اس خبر پر مختلف ردعمل دیکھنے کو مل رہے ہیں، بعض مداح اس خبر کو خوش آئند قرار دے رہے ہیں جبکہ کچھ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ یہ افواہ محض قیاس آرائی ہو سکتی ہے، کیونکہ شعیب ملک اور ثناء جاوید کی شادی پہلے ہی تنازعات کا شکار رہی ہے۔