بھارتی اداکار وویک اوبرائے نے 17 سال کی عمر میں کینسر کی وجہ سے اپنی بچپن کی محبت کو کھونے کا دردناک واقعہ شیئر کیا ہے، جس نے ان کی زندگی پر گہرا اثر ڈالا۔
اداکار نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں اپنے ذاتی سانحے کا ذکر کیا، جس کے مطابق ان کا اپنے پہلے پیار کے ساتھ پانچ چھ سال کا رشتہ تھا۔وویک نے بتایا کہ وہ اپنی محبت کے ساتھ مستقبل کے حسین خواب دیکھتے تھے، جن میں شادی اور زندگی بھر کا ساتھ شامل تھا، لیکن کینسر نے ان کے خوابوں کو چکنا چور کر دیا۔ اداکار نے کہا کہ جب وہ اپنے پیار سے کئی دن تک رابطہ نہیں کر پائے، تو ان کے کزن نے بتایا کہ وہ اسپتال میں ہے۔ بعد ازاں، وویک کو معلوم ہوا کہ وہ شدید لیمفوبلاسٹک لیوکیمیا کے آخری مرحلے میں تھی اور محض دو ماہ میں انتقال کر گئی۔
وویک اوبرائے نے اس سانحے کو اپنی زندگی کا تباہ کن اور دل دہلا دینے والا تجربہ قرار دیا۔ انھوں نے کہا کہ اس حادثے کے بعد وہ مکمل طور پر ٹوٹ گئے تھے اور ان کا دل بہت زیادہ ٹوٹا تھا، کیونکہ اس کی موت نے ان کے مشترکہ مستقبل کے تمام خواب ختم کر دیے تھے۔