ویب ڈیسک: اداکارہ، ماڈل اور میزبان آمنہ ملک نے ایک نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں اپنی زندگی کے انتہائی دردناک تجربات شیئر کیے، جنہوں نے مداحوں کو افسردہ کر دیا۔
آمنہ ملک، جو ڈراموں میرا دل میرا دشمن، مائی ری، دیوارِ شب، خاص، بے باک اور شیر میں اپنی شاندار اداکاری کے لیے جانی جاتی ہیں، دورانِ گفتگو جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور اپنے تین بچوں کے کھونے کا ذکر کرتے ہوئے رو پڑیں۔اداکارہ نے بتایا کہ انہیں سات اور پانچ ماہ کے حمل میں دو بچوں کو کھونا پڑا، جبکہ تیسرا نقصان 2020 میں ہوا — جو ان کی زندگی کا سب سے صدمہ خیز دور تھا۔آمنہ ملک نے کہا کہ اس وقت ان کی صرف ایک بیٹی تھی، جبکہ دوسری بیٹی ان تین نقصانات کے بعد پیدا ہوئی۔انہوں نے مزید بتایا کہ ان سانحات کے بعد جب بھی کوئی انہیں مزید بچوں کی نصیحت کرتا، وہ جذباتی طور پر برداشت نہیں کر پاتیں۔