مشکل وقت میں اکشے کمار نے میرا ساتھ دیا، وویک اوبرائے کا انکشاف

مشکل وقت میں اکشے کمار نے میرا ساتھ دیا، وویک اوبرائے کا انکشاف

بالی ووڈ اداکار وویک اوبرائے نے انکشاف کیا ہے کہ کیریئر کے مشکل ترین دور میں اکشے کمار نے ان کا بھرپور ساتھ دیا اور انہیں فلم انڈسٹری میں تنہا ہونے سے بچایا۔

ایک حالیہ انٹرویو میں وویک اوبرائے نے بتایا کہ رام گوپال ورما کی فلم کمپنی سے شہرت حاصل کرنے کے بعد 2000ء کی دہائی میں سلمان خان کے ساتھ عوامی تنازع کے باعث ان کا کیریئر شدید متاثر ہوا، متعدد منصوبے ہاتھ سے نکل گئے اور وہ ذہنی دباؤ کا شکار ہو گئے تھے۔ان کے مطابق اسی دوران اکشے کمار نے خود ان سے رابطہ کیا، گھر آ کر حوصلہ بڑھایا اور کہا کہ اگرچہ وہ تمام مسائل حل نہیں کر سکتے، لیکن انہیں دوبارہ مثبت انداز میں آگے بڑھنے میں ضرور مدد کریں گے۔وویک اوبرائے نے بتایا کہ اکشے کمار نے اپنی مصروفیات کے باعث چھوڑے گئے اسٹیج شوز اور دیگر مواقع انہیں دینے کی پیشکش کی، جس سے انہیں دوبارہ کام شروع کرنے اور فلم انڈسٹری میں اپنے قدم جمانے میں مدد ملی۔ انہوں نے کہا کہ وہ مشکل وقت میں اکشے کمار کی اس حمایت کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔