ویب ڈیسک:بالی ووڈ اداکار وویک اوبرائے نے اپنی گاڑیوں کی شاندار کلیکشن میں ایک نئی رولز رائس کلینن بلیک بیج شامل کی ہے، جس کی قیمت تقریباً 12.25 کروڑ روپے ہے۔
اداکار نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے والدین اور اہلیہ کے ساتھ گاڑی میں سیر کی اور اس لمحے کو اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیا۔ ویڈیو میں وہ گاڑی کی چابی اپنے والدین کو دیتے نظر آئے۔وویک اوبرائے کی گاڑیوں کا شوق پرانا ہے اور ان کی کلیکشن میں پہلے ہی لیمبورگینی ایونٹادور اور فسکر جیسی قیمتی گاڑیاں شامل ہیں۔ اس شاندار اضافہ کے ساتھ، ان کی کلیکشن اور بھی منفرد ہو گئی ہے۔ اس موقع پر، انہوں نے اپنی کامیابی کے مختلف پہلوؤں کا ذکر کیا اور خاندان کے ساتھ زندگی کے خاص لمحوں کو منانے پر شکر گزار ہیں۔وویک نے ایک انٹرویو میں اپنی اہلیہ پریانکا کے ساتھ ملاقات کے حوالے سے بھی بات کی اور بتایا کہ وہ اپنی والدہ کی تجویز پر پریانکا سے ملے، جو اُس وقت نیویارک میں ایم بی اے کر رہی تھیں۔ دونوں کا رشتہ مضبوط ہوا اور 2010 میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ اس جوڑے کے دو بچے ہیں۔