جاپان میں سائبر حملے کے بعد جاپانی ایئر لائنز نے اپنے سسٹم کو معمول پر لا کر مسافروں کو ٹکٹ فروخت کرنے کا عمل دوبارہ شروع کر دیا ہے۔
یہ سائبر حملہ گزشتہ روز ہوا جس کی وجہ سے جاپانی ایئر لائنز نے اپنے ٹکٹوں کی فروخت کو عارضی طور پر روک دیا تھا۔ اس کے نتیجے میں نہ صرف جاپانی ایئر لائنز کی اندرون اور بیرونِ ملک پروازوں میں تاخیر ہوئی بلکہ مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ایئر لائنز کے ترجمان نے کہا کہ حملے میں صارفین کا کوئی ذاتی ڈیٹا لیک نہیں ہوا اور نہ ہی کمپیوٹر وائرس کی وجہ سے کوئی بڑا نقصان ہوا ہے۔ اس کے باوجود حملے نے ایئر لائنز کے سسٹم پر اثر ڈالا، جس کی وجہ سے ٹکٹوں کی فروخت اور دیگر خدمات متاثر ہوئیں۔ایئر لائنز نے اس حملے کی نوعیت اور اثرات کے بارے میں تحقیقات کا آغاز کیا ہے اور سیکیورٹی پروسیجرز کو مزید مستحکم کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں تاکہ آئندہ اس طرح کے سائبر حملوں سے بچا جا سکے۔