جیٹ فیول کی قیمت میں اضافہ، ایئر لائنز کرایوں میں 20 سے 30 فیصد اضافہ کرنے کی تیاری

جیٹ فیول کی قیمت میں اضافہ، ایئر لائنز کرایوں میں 20 سے 30 فیصد اضافہ کرنے کی تیاری

خلیجی جنگ کے باعث جیٹ فیول کی قیمت 188.93 روپے فی لیٹر سے بڑھ کر 342.32 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے، جس کے نتیجے میں پاکستان میں آپریٹ کرنے والی 15 سے زائد ملکی اور غیر ملکی ایئر لائنز نے اپنے کرایوں میں اضافہ کرنے کی تیاری مکمل کر لی ہے۔

پی ایس او ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات میں 55 روپے فی لیٹر اضافے کے بعد جیٹ فیول میں 153.39 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس سے ڈومیسٹک روٹس پر 20 فیصد اور بین الاقوامی پر 30 فیصد تک کرایوں میں اضافہ متوقع ہے۔لاہور، کراچی اور اسلام آباد سے لندن کے کرایے ایک لاکھ روپے تک بڑھ سکتے ہیں، جبکہ پیرس، استنبول، نیویارک اور ٹورنٹو کے کرایوں میں 80 ہزار سے ڈیڑھ لاکھ روپے تک اضافہ متوقع ہے۔عید کے موقع پر بیرون ملک سے آنے والے پاکستانیوں کے لیے یہ اضافہ مالی بوجھ میں اضافہ کا سبب بن سکتا ہے۔