قومی و نجی ایئر لائنز نے برطانیہ اور امریکا کے لیے پروازوں کا آغاز کرنے کی تیاریاں شروع کر دیں

قومی و نجی ایئر لائنز نے برطانیہ اور امریکا کے لیے پروازوں کا آغاز کرنے کی تیاریاں شروع کر دیں

پاکستان کی ہوابازی کی صنعت میں اہم پیش رفت، ایئر بلیو نے برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

لاہور اور اسلام آباد سے برطانیہ کے لیے پروازوں کے آغاز کی تیاری جاری ہے۔ برطانوی ایوی ایشن حکام کا ایک وفد جنوری کے پہلے ہفتے لاہور پہنچے گا تاکہ مسافروں کو دی جانے والی سہولتوں اور دیگر معاملات کا جائزہ لے سکے۔امریکی فیڈرل ایوی ایشن انتظامیہ (ایف اے اے) کے ساتھ فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کرنے کے حوالے سے بات چیت میں پیشرفت ہوئی ہے۔ پاکستان نے ایف اے اے کے ساتھ ایم او یو (مفاہمت کی یادداشت) پر دستخط کر دیے ہیں، جس میں مالیاتی ذمہ داریوں کو طے کیا جا رہا ہے۔ ایف اے اے کا وفد فروری یا مارچ میں پاکستان کا دورہ کرے گا۔ پاکستان کی امریکا کے لیے پروازیں 2017 میں بند ہو گئی تھیں۔