لاہور (ویب ڈیسک): پنجاب میں دریائے راوی کے مختلف مقامات پر پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمہ آبپاشی کے مطابق جسڑ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 8 ہزار کیوسک، شاہدرہ کے مقام پر 10 ہزار کیوسک، جبکہ بلوکی کے مقام پر 29 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح سدھنائی کے مقام پر بہاؤ 23 ہزار کیوسک رہا۔ترجمان محکمہ آبپاشی کا کہنا ہے کہ تمام مقامات پر پانی کی صورتحال قابو میں ہے اور فی الحال کسی بھی مقام پر سیلاب کا خطرہ نہیں ہے۔