پاکستان سے بنگلہ دیش پہلی براہ راست شپنگ سروس کے ذریعے ایک ہزار کنٹینرز کی ترسیل مکمل

پاکستان سے بنگلہ دیش پہلی براہ راست شپنگ سروس کے ذریعے ایک ہزار کنٹینرز کی ترسیل مکمل

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلی براہ راست شپنگ سروس کے ذریعے ایک ہزار سے زائد کنٹینرز کی کامیاب ترسیل مکمل کرلی گئی ہے۔

 یہ سروس این ایل سی (نیشنل لاجسٹک سیلز) اور ڈی پی ورلڈ کے اشتراک سے کراچی سے چٹاگانگ تک شروع کی گئی ہے۔ اکتوبر میں اس سروس کے آغاز کے بعد سے، ایک ہزار کنٹینرز کی ترسیل کی گئی ہے، جس سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید فروغ مل رہا ہے۔یہ تاریخی اقدام جنوبی ایشیا میں تجارت اور علاقائی روابط کو مستحکم کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے، جس سے اقتصادی ترقی میں تیزی آئی گی۔ کراچی اور جبل علی کے درمیان کنٹینر سروس کی ابتدائی روانگی 13 جنوری کو این ایل سی کے پہلے جہاز کے ساتھ کی جائے گی، اور دوسرے جہاز کو جنوری کے آخر تک روانہ کیا جائے گا۔

 مزید برآں، فروری 2025 میں خوردنی تیل کے جہاز کی روانگی کی منصوبہ بندی بھی کی گئی ہے، جو اس اشتراکی کوشش کو مزید وسعت دے گا۔اس سروس کا مقصد نہ صرف پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تجارت کو بڑھانا ہے، بلکہ خطے کی معاشی ترقی اور خوشحالی کو فروغ دینا بھی ہے، جس سے جنوب ایشیائی ممالک کے درمیان اقتصادی روابط میں مزید گہرائی آئے گی اور علاقائی تجارت کے لیے ایک نیا دور شروع ہوگا۔