پاک فضائیہ کے جے ایف 17 لڑاکا طیاروں کی سعودی عرب براہ راست پرواز اور فضا میں ایندھن بھرنے کا عمل

پاک فضائیہ کے جے ایف 17 لڑاکا طیاروں کی سعودی عرب براہ راست پرواز اور فضا میں ایندھن بھرنے کا عمل

پاک فضائیہ کے جے ایف 17 لڑاکا طیارے سعودی عرب پہنچ گئے ہیں تاکہ وہ "اسپیئرز آف وکٹری 2025" نامی کثیر ملکی فضائی جنگی مشقوں میں حصہ لے سکیں۔

 ان مشقوں میں پاکستان، سعودی عرب، بحرین، یونان، قطر، یو اے ای، امریکہ اور برطانیہ کے جدید لڑاکا طیارے شامل ہوں گے۔آئی ایس پی آر کے مطابق، پاک فضائیہ کا جے ایف-17 تھنڈر بلاک III طیاروں کا دستہ سعودی عرب کے لیے براہ راست اڑان بھر کر پہنچا اور دورانِ پرواز ایئر ٹو ایئر ایندھن بھرا۔ اس مشق میں پاکستانی طیارے اپنی طویل فاصلے تک پرواز کی صلاحیت اور جدید ہتھیاروں کا مظاہرہ کریں گے، جن میں اے ای ایس اے ریڈار اور بی وی آر میزائل شامل ہیں۔یہ مشق سعودی شاہی فضائیہ کے زیر اہتمام پانچویں بار ہو رہی ہے اور اس کا مقصد مختلف فضائی افواج کے درمیان تعاون بڑھانا ہے تاکہ ایئر پاور اور فضائی دفاعی چیلنجز سے نمٹنے میں مدد مل سکے۔